Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گولی سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچہ جاں بحق

گولی برسٹ ہوکر چل گئی جو سیدھا حمزہ کے گلے میں جا لگی
شائع 16 اکتوبر 2022 12:19am
گولی حمزہ کے گلے میں جا لگی۔ فوٹو — فائل
گولی حمزہ کے گلے میں جا لگی۔ فوٹو — فائل

نوشہرہ ورکاں میں گولی سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حمزہ نامی بچے کو گلی میں گری ہوئی گولی ملی جسے اس نے خراب سمجھ کر گرم چولہے میں پینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرم چولہے میں پھینکی گئی گولی برسٹ ہوکر چل گئی جو سیدھا حمزہ کے گلے میں جا لگی جس کے باعث حمزہ کی ہلاکت ہوئی۔

Child

Punjab police

bullet