حدیقہ کیانی کی والدہ شاعرہ خاور کیانی انتقال کر گئیں
معروف گلوکارہ، اداکارہ و سماجی رہنما حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
حدیقہ کیانی کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔
انسٹاپوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدہ ،دادی اور شاعرہ خاور کیانی 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں اہلخانہ اور دوستوں کی موجودگی میں پرسکون طور پر انتقال کرگئیں۔
پوسٹ میں عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ کی خلوت کا احترام کیا جائے اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مرحومہ کو جاننے والے اس کے خوبصوری، وقار اور قوت کو جانتے تھے۔ وہ ایک مضبوط اور خود مختار ماں تھیں ،بچے جن کی اولین ترجیح تھے۔
پوسٹ کے مطابق خاورکیانی لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک ماہر شاعرہ تھیں۔ انہوں نے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی کتابوں کا ایک سلسلہ اور پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کے مشہور گانے بھی لکھے جن میں ’بوہے باریاں‘ اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا’ انتہائے شوق’ اور’آس پاس ’شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.