Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 11:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ کی جانب سے رواں ماہ کے دوسرے حصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 186 روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

Ishaq Dar

petrol price

petroleum prices