Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی، ایدھی ذمہ داروں کے اہم انکشافات

گزشتہ سال 12 ایک دفعہ اور 18 لاشیں ایک دفعہ دفنائی تھیں، انچارج ایدھی سینٹر نشتر اسپتال
شائع 15 اکتوبر 2022 08:42pm
تصویر بزریعہ ایکسپریس
تصویر بزریعہ ایکسپریس

نشتر اسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے معاملے پر فلاحی ادارے ایدھی سنٹر کے ذمہ داروں نے اہم انکشافات کر دیے۔

انچارج ایدھی سنٹر نشتر اسپتال رانا محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ سے کوئی لاوارث لاش نہیں دی گئی۔

رانا محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل نشتر اسپتال انتظامیہ سے لاوارث لاشوں کی تدفین پر بات ہوئی تھی۔ گزشتہ سال 12 ایک دفعہ اور 18 لاشیں ایک دفعہ دفنائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لاش دی جاتی ہے تو اس کی فوری تدفین کی جاتی ہے۔ ہم نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کو الگ قبرستان کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون بھی کہا تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل یقینی نہیں بنایا جاتا، جس پر انہوں نے تجویز دی کہ ہر آنے والی لاش کے آتے ہی تصویر بناکر رجسٹرڈ میں اندراج کرلیا جائے۔

ایدھی سنٹر نشتر روڈ کے انچارج نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ لاشیں ڈھونڈنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الگ قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے بھی لاشیں گل سڑ رہی ہیں اور انکی بے حرمتی ہو رہی ہے۔

Dead Bodies

Nishtar Hospital Multan

Edhi Center