Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ سے زیادہ جسپریت بمراہ کا کیریئر بچانا ضروری تھا: بھارتی کپتان

جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی بھارتی اسکواڈ میں شامل
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 08:44pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے زیادہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کیریئر بچانا ضروری تھا۔

ملبرن میں ایونٹ کے باقائدہ آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے خطرے میں ڈالنے کے بجائے اس کا کرکٹنگ کیریئر بچانا زیادہ اہم تھا۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی طبی ماہرین سے فاسٹ بولر کی انجریز سے متعلق بات کی تاہم ہمیں کوئی مثبت جواب نہ مل سکا۔

روہٹ شرما نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ بمرا کے کیرئر سے زیادہ اہم نہیں کیونکہ اس کی عمر ہی 27 سے 28 برس ہے اور بمرا کے آگے ابھی کافی کرکٹ پڑی ہے، اسی لئے ہم فاسٹ بولر کو اسکواڈ میں شامل کرکے خطرے میں نہیں ڈال سکتے تھے۔

خیال رہے کہ جسپریت بمرا کمر کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے جن کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

rohit sharma

BCCI

MELBOURNE

T20 WORLD CUP 2022

Bumrah