Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیری پوٹر کے مشہور کردار ”ہیگریڈ“ انتقال کر گئے

روبی کولٹرین کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔۔۔۔
شائع 15 اکتوبر 2022 04:09pm
اسکرین گریب: ہیری پوٹر
اسکرین گریب: ہیری پوٹر

ہیری پوٹر سیریز کا مشہور کردار ”ہیگریڈ“ ادا کرنے والے اداکار روبی کولٹرین 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

روبی کوٹرین نے نے پیئرس بروسنن کے ساتھ دو جیمز بانڈ فلموں ”گولڈن آئی (1995)“ اور ”دی ورلڈ از ناٹ انف (1999)“ میں روسی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سابق ایجنٹ سے روسی مافیا باس بننے والے شخص کا کردار بھی ادا کیا۔

آنجہانی روبی کوٹرین کی مینیجر بیلنڈا رائٹ نے ایک بیان میں کہا، ”میرے کلائنٹ اور دوست روبی کولٹرین کا جمعہ 14 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔“

بیلنڈا رائٹ نے انہیں ”ایک منفرد ٹیلنٹ“ قرار دیا۔

انتھونی رابرٹ میک ملن کے طور پر 30 مارچ 1950 کو گلاسگو کے قریب رتھرگلن میں پیدا ہونے والے کوٹرین نے ایک اداکار، مزاح نگار اور مصنف کے طور پر اپنا کیریئر بنایا۔

ٹیلی ویژن پر انہوں نے ایما تھامسن کے ساتھ 1987 میں کلٹ بافتا جیتنے والی بی بی سی کی منی سیریز ”ٹوٹی فروٹی“ میں اداکاری کی۔

کولٹرین کے شریک استار اسٹیفن فرائی نے ان کی موت پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ، “وہ 40 سال پہلے کولٹرین سے پہلی بار ملیں تو “ایک ہی وقت میں خوف/دہشت/محبت سب کا تجربہ کیا۔

بڑی اسکرین پر کولٹرین نے 1987 کے نیل جارڈن کے کرائم ڈرامہ ”مونا لیزا“ میں کردار ادا کیے اور 1990 کی کامیڈی ”ننز آن دی رن“ میں ”مونٹی پائتھن“ کے سابق اسٹار ایرک آئیڈل کے ساتھ مل کر کام کیا۔

لیکن انہیں عالمی سطح پر سب سے زیادہ یاد روبس ہیگریڈ کے طور پر رکھا جائے گا، جو جے کے رولنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ”ہیری پوٹر“ کتابوں پر مبنی فلم فرنچائز کا ایک کردار تھا۔

جے کے رولنگ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ”وہ ایک ناقابل یقین ٹیلنٹ تھا، ایک مکمل آف، اور میری خوش قسمتی تھی میں نے اسے جاننا، اس کے ساتھ کام کیا اور اس کے ساتھ ہنسی مذاق کیا۔“

کولٹرین کے پسماندگان میں ان کی بہن اینی رائے، ان کے بچے اسپینسر اور ایلس، اور ان کی والدہ رونا جیمل شامل ہیں۔

death

harry potter

Robbie Coltrane