Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایک دن کی کمائی، سارے ریکارڈ توڑ دیے

فلم کو گزشتہ روز 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 11:49pm

بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پہلے دن کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

فلم کو بڑے پیمانے پر دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر اچھے بزنس کا آغاز کیا۔

بڑے بجٹ کی اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 4.3 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

فلم نے صرف امریکہ اور برطانیہ میں 2.55 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ فلم نے پہلے دن پاکستان میں 1.75 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ہالی ووڈ کی کامیاب فلم ایونجرز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔

جبکہ فلم کو پاکستان کے بڑے سینما گھر سنی پیکس ، سنی اسٹار اور نیوپلکس میں نمائش کے لیے پیش بھی نہیں کیا گیا ۔

اس بات کی نشاندہی ہدایتکار وجاہت رؤف نے بھی اپنے پوسٹ میں کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 70 فیصد سینما گھروں میں فلم “ دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ دکھائی ہی نہیں جا رہی۔

فلم کو دنیا بھر میں 420 اسکرینز پر دکھایا جا رہا ہے جبکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نئی مولا جٹ ایک ماہ کے دوران 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1980 سے قبل بنائی گئی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں جو نئی فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

پرانی فلم میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، آسیہ عالیہ بیگم اور کیفی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا اور اس کی ہدایات یونس ملک نے دی تھیں اور اسے سرور بھٹی نے پروڈیوس کیا تھا۔

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘، حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، ماہرہ خان نے’مکھو جٹ’ جب کہ حمیمہ ملک نے ’دارو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔