Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 70 فیصد سینما میں نہیں دکھائی جارہی

فلم کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں، پروڈیوسر کی درخواست
شائع 14 اکتوبر 2022 10:57pm

فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کررہی ہے۔

ایسے میں پاکستان فلم ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے دعویٰ کیا ہے کہ 70 فیصد سینما گھروں میں فلم “ دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ دکھائی ہی نہیں جا رہی۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں وجاہت رؤف نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ 70 فیصد سینما گھروں میں لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دکھائی جا رہی، یہ انتہائی حیران کن، افسوسناک اور ظالمانہ ہے۔

انہوں نے سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہی ہیں اور انہیں آرٹس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر باضابطہ طور پر ریگولیٹ نہ کیا گیا تو ہمارا سینما دوسری بار مر جائے گا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ پھر کہتے ہیں سافٹ امیج پرموٹ کرو۔

دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں سینما گھر جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مولا جٹ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

عمارہ حکمت نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس شیئر کرنے والے ان افراد کا مزہ خراب کردیں گے جو فلم دیکھنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

The Legend of Maula Jatt

Wajahat Rauf

Ammara Hikmat