وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، آرمی چیف، خفیہ اداروں کے سربراہان شریک
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت خفیہ اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت ملک میں جاری منصوبوں میں چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرعظم کی زیر صدارت ایک اور اجلاس بھی ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں خیبر پخونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کو خیبر پختونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف سے آرمی چیف نے علیحدہ بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed on this story.