Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چپس کا پیکٹ یا ہینڈ بیگ ؟ قیمت ہوش اڑا دے

عالمی فیشن برانڈ نے چپس پیکٹ سے ملتا جلتا ہینڈ بیگ متعارف کروادیا
شائع 14 اکتوبر 2022 08:39pm

عالمی فیشن برانڈ بیلنسیاگا نے لیز کے چپس بیگ سے ملتا جلتا ایک نیا ہینڈ بیگ متعارف کروایا ہے جس کی قیمت 1800 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔

مشہور ہسپانوی ہینڈ بیگز برانڈ بیلنسیاگا لیز بیگ کو پہلی بار پیرس فیشن ویک میں متعارف کروایا گیا تھا جو اس ماہ کے شروع میں ختم ہوا۔

جارجیا کی فیشن ڈیزائنر ڈیمنا گواسالیا نے لیز کے ساتھ مل کر لال، سبز، نیلے اور پیلے رنگوں میں بیگ تیار کئے ہیں۔

یہ بیگ بالکل ایک چپس کے بیگ کی طرح لگتا ہے، پرس میں سب سے اوپر ایک زپ ہے اور درمیان میں بیلنسیاگا پیرس کا ٹیگ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت 1800 امریکی ڈالر ہے۔

اس سے قبل رواں برس بیلنسیاگا نے ’ٹریش پاؤچ‘ یعنی کچرے کا تھیلا کے نام سے دنیا کا مہنگاترین خواتین کا ہینڈ بیگ متعارف کرایا تھا جس کی قیمت 1790ڈالر رکھی گئی تھی جو پاکستانی روپے میں 4لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

لیز نے کچھ دن پہلے اپنے انسٹاگرام پیج پر بالنسیاگا کے بیگ کے ساتھ ایک فیشن شو کی ویڈیو شیئر کی تھی ۔

تاہم اس بار لیز چپس جیسے بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کا اس پر ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

fashion show

Balenciaga

Lay’s