Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کی پیشکش کردی

سیلابی پانی کی نکاسی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 14 اکتوبر 2022 04:01pm
فوٹو (روئٹرز)
فوٹو (روئٹرز)

چین نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کی پیشکش کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چائنیز قونصل جنرل مسٹر لی بجیان کی ملاقات، سیلاب کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کے پانی کی نکاسی کررہے ہیں، اب لوگ واپس گھروں کو جانا شروع گئے، ہم اب گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کا 500 ملین ڈالر سے گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔

ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چائنا کی حکومت بھی سروے کرکے کچھ گھر بناکر دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین یا کوئی اور دوست ملک اگر ایک گاؤں میں گھر بنائے تو یہ کام آسان ہوگا، گھروں کی تعمیر کیلئے ہاؤسنگ کمپنی بنائی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ قونصل جنرل نے ہوبائی شہر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو چیک دیا، قونصل جنرل نے صوبائی فلڈ فنڈ کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو 500000 ڈالر کا چیک دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے چین کی حکومت کا سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔

CM Sindh

Sindh government

Pakistan -China