Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق وزیرداخلہ ہاشم ڈوگرکو وزیرآبپاشی بنانے کا فیصلہ

چند روز قبل ہاشم ڈوگرنے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفٰی دیا تھا
شائع 14 اکتوبر 2022 03:40pm

حال ہی وازرت داخلہ کے منصب سے استعفٰی دینے والے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھےعمرسرفرازچیمہ کووزارت داخلہ دی جائے لیکن عمران خان کاحکم سرآنکھوں پر ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزارت داخلہ چھوڑدی ہے اورعمران خان حکم دیں تومیں سیاست ہی چھوڑدوں گا۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کی لندن سے واپسی، وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر مستعفی

چند روز قبل ہی ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفٰی دیا تھا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نام لکھے گئے استعفے میں ہاشم ڈوگر نے لکھا تھا کہ صحت کے مسائل اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ سنبھال نہیں سکتا تھا۔

Hashim Dogar

politics Oct 14