بجلی بحران ختم کرنے میں 30 گھنٹے لگ گئے
وزارت توانائی نے 30 گھنٹے بعد ملک بھرمیں بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن کا نطام بحال ہونے کی نوید سُنا دی۔
آفیشل ٹوئٹرہینڈل پراس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بحال کرنے کے علاوہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے اس تیزترین بحالی کو اللہ کی رحمت قراردیتے ہوئے اپنے علاوہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکو بھئی کریڈٹ دیا ہے۔
منسٹری آف انرجی کے دعوے اپنی جگہ لیکن اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے جذبات بھڑکا دیے جنہوں نے تبصروں میں اپنے دل کے پھپھولے خوب پھوڑے۔
کراچی سمیت سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے اور ملک 12 گھنٹوں تک زمانہ قدیم کا منظرپیش کرتا رہا۔
مزید پڑھیے:ملک بھر میں بجلی نظام بحال ہونے کا دعوی، بلوچستان کے 27 اضلاع تاحال محروم
نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی اس خرابی کو بتدریج دورکیا گیا۔
Comments are closed on this story.