Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے درخواست جمع

پروڈکشن آرڈرز قائد خزب اختلاف نے جمع کرائے
شائع 14 اکتوبر 2022 12:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سینیٹراعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کے لئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کی درخوست جمع کرائی ہے۔ درخواست متن میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو 13 اکتوبرکووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتارکیا تھا، ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈز جاری کئے جائیں۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ میں“غلطی“نے سوال اٹھادیے

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ایف آئی آرکے متن کے مطابق سینیٹرکی ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعظم سواتی کے وکیل بابراعظم نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پرگرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اعظم سواتی کا پمز سے فوری طبی معائنہ کروانے کا حکم دیاگیا تھا۔

Azam Khan Swati

politics Oct 14

Production orders