Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں

اسحاق ڈار نے حکام کو پاکستان میں آنے والے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
شائع 14 اکتوبر 2022 11:15am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار نے ورلڈبینک کے صدر سے ملاقات میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجنگ ڈاٹریکٹر سے بھی ملاقات کی، وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

اسحاق ڈار نے معاشی استحکام کے لئے پاکستان کو ریلیف فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لئے عزم کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خزانہ کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی۔

World Bank

Ishaq Dar

Finance minister

IMF

Washington