Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
شائع 14 اکتوبر 2022 09:44am

صادق آباد میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ صادق آباد کے نواحی علاقے عالو گوٹھ میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول سخاوت لڑکی کی گھر کے قریب کھیتوں میں مزدوری کرتا تھا لڑکی کے چچا اور چچا زاد بھائیوں نے شک کی بنا پر مقتول سخاوت اور لڑکی کو تیز دھار آلے کے وار سے دونوں کو زخمی کردیا۔

مقتول سخاوت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

murder case

honour killing

Sadiqabad