Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھتہ خوری میں ملوث انتہائی اہم ملزم ڈیفنس سے گرفتار

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتارکیا ہے
شائع 14 اکتوبر 2022 08:43am
تصویر: ان اسپلیش
تصویر: ان اسپلیش

کراچی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی و بلیک میلنگ میں ملوث انتہائی اہم ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کی شناخت محمد ارسلان ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ سے گرفتارکیا ہے۔

مزید بتایا کہ ملزم سے سرکاری و غیر سرکاری مختلف محکمہ جات کے مختلف کاغذات، 3 لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کئے گئے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے مختلف جعلی کاغذات تیار کرکے دیتا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime