Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو ملازم کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

پولیس نے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکرلیا
شائع 14 اکتوبر 2022 08:33am
تصویر: دی ہیرلڈ
تصویر: دی ہیرلڈ

کراچی میں ملازم کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔**

کراچی کے علاقے درخشاں فیز 7 میں کمسن بچی سے زیادتی کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرکے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے، جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے۔

گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا۔

والدین کے گھر پہنچے تو بچے کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس نے فوری اور نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد عبد الرحیم کے نام سے ہوئی، جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

Rape

Karachi Crime