Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان لانگ مارچ نہیں کر سکتے، خورشید شاہ کا دعویٰ

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، خورشید شاہ
شائع 13 اکتوبر 2022 11:55pm
Exclusive interview of Khurshid Shah | Rubaroo with Shaukat Paracha | Aaj News

وفاقی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی پی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام’ روبرو’ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے پارلیمنٹ دیکھتے آرہے ہیں لیکن جو حالات آج ہیں اس نے کافی مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال ڈٹ کر حکومت کی تاہم اب یہ کہنا میرے پاس اختیار نہیں بلکہ کسی اور کے پاس تھا، در اصل عمران عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں مگر عمران خان اقتدار کے لئے سب کچھ کر سکتے ہیں، انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے 185 روپے کے ڈالر پر کیوں بات نہیں کی؟

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے سیاست ملک اور ریاست کو بچانے کے لئے کی، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، 2008 سے 2013 تک ہم نے جو کمٹمنٹ کی اس کو پورا کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرسکتے، یہ ساری تقاریر جھوٹی کر رہے ہیں اور اگر ملک میں آئین و قانون ہے تو خدا کے واسطے پاکستان کو بچایا جائے۔

imran khan

PPP

khursheed shah

pti long march

politics Oct 13 2022