Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لگتا ہے پانی میں روح افزا بہت ذیادہ ڈل گیا ہے‘

ماہرہ خان کو اپنے لباس پر تنقید کا سامنا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 12:17am

فلم دی لیجنڈآف مولا جٹ کا پریمیئر شو لاہور میں ہوا جہاں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، شان شاہد سمیت دیگر فلم ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘ حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، حمیمہ ملک نے ’دارو‘ جبکہ ماہرہ خان نے’مکھو جٹ ’ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم پریمیئر کی تقریب میں ماہرہ خان لال رنگ کا لباس پہنی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن بعض سوشل میڈیا صارفین ماہرہ کا لباس شاید پسند نہیں آیا۔

ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر کے خاص دن پر خوشی سے ڈانس کر رہی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بعض صارفین نے ماہرہ خان کے لباس جبکہ بعض نے ان ڈانس پر تنقید کے تیر چلادیئے۔

ایک صارف نے لکھا کے لگتا ہے پانی میں روح افزا بہت ذیادہ ڈل گیا ہے۔

ایک صارف نے ماہرہ کے ڈانس کو سیاست سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کی ان حرکتوں کی وجہ سے نواز شریف واپس نہیں آ رہا۔

ایک نے اداکارہ کو عمر کا طعنہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ تو بوڑھی گھوڑی لال لگام والا سین ہو گیا۔

mahira khan

The Legend of Maula Jatt