Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ فنڈ کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 7 لاکھ ڈالر کا اعلان

اس قدر وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی کہ یقین کرنا مشکل ہے، ملالہ یوسفزئی
شائع 13 اکتوبر 2022 11:30pm
ملالہ سندھ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کر رہی ہیں۔ فوٹو — ملالہ فنڈ
ملالہ سندھ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کر رہی ہیں۔ فوٹو — ملالہ فنڈ

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی فلاحی تنظیم ملالہ فنڈ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 7 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں تنظیم ملالہ فنڈ کا کہنا ہے کہ اپنی طرف سے عطیہ کی گئی ابتدائی ہنگامی امدادی رقم کے علاوہ ملالہ فنڈ نے پاکستان میں امدادی اقدامات کرنے والی تنظیموں کو 7 لاکھ ڈالر (پاکستانی روپے میں تقریباً 15 کروڑ 40 لاکھ) تک کا مزید وعدہ کیا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس میں مقامی پارٹنرز کو براہ راست فنڈنگ فراہم کرنا اور سیلاب ریلیف فنڈ میں شراکت داری دونوں شامل ہیں۔

اس ضمن میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس قدر وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی کہ یقین کرنا مشکل ہے، مختلف افراد بلخصوص خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے نفسیاتی و معاشی اثرات ناقابل بیان ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ عالمی رہنماوں کو آگے بڑھنے کے ساتھ اپنے جوابی اقدامات کے منصوبوں کو تیز اور پاکستان کی تعمیر نو اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے درکار مالی امداد کا سلسلہ تیز کرنا چاہیے۔

floods

Malala Yousufzai

Sindh floods

Flood Aid

Malala Fund