Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورین آلات موسیقی پر پاکستان کا قومی ترانہ سنیئے

کراچی میں کورین ثقافتی رقص و موسیقی پرمبنی میوزیکل پروگرام کا انعقاد
شائع 13 اکتوبر 2022 11:07pm

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کورین ثقافتی رقص و موسیقی پر مبنی میوزیکل پروگرام ”گوگک“ کا انعقاد کیا گیا ۔

شو کا آغاز کورین فنکاروں نے کورین آلات موسیقی پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے قونصل جنرل ریپبلک آف کوریا ایچ -ای- کم ہاکسنگ کو گلدستہ پیش کیا۔

ثقافتی میوزیکل پروگرام گوگک میں کوریا کے مختلف فنکار کوریا کا ثقافتی میوزک اور ڈانس پیش کر رہے ہیں۔

کورین میوزیکل پروگرام میں قونصل جنرل سری لنکا، برٹش ہائی کمشنر،قونصل جنرل جرمنی،قونصل جنرل اومان، قونضل جنرل روس اور مختلف ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔

میوزیکل پروگرام میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Koren Artist

Arts council