Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروج آفتاب کا ایک اور گانا گریمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے پیش

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں
شائع 13 اکتوبر 2022 10:39pm

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے رواں سال کے آغاز میں گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

بروکلین میں مقیم گلوکارہ کو حفیظ ہوشیارپوری کی غزل“محبت کرنے والےکم نہ ہوں گے“ گانے پر بہترین عالمی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان سے قبل یہ غزل گلوکار مہدی حسن اور گلوکارہ فریدہ خانم نے بھی گائی تھی۔

گلوکارہ کا عروج آفتاب اب اپنا ایک اور گیت“ادھیڑو نہ “بہترین عالمی کاکردگی، بہترین ترتیب، بہترین ساز اور بہترین آواز کے زمروں میں گریمی ایوارڈ کیلئے پیش کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ نے بتایا کیا کہ انوشکا شنکر کی عکاسی کرتاادھیڑو نا بہترین عالمی موسیقی، ترتیب، ساز اور بہترین آواز کے زمروں میں گریمی ووٹنگ میں جائزے کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔

اس گانے میں بھارتی نژاد برطانوی ستار نواز انوشکا شنکر نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ یہ گانا عروج آفتاب کے تازہ ترین البم ’ولچرپرنس‘کا حصہ ہے۔

Urooj Aftab