Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: علی ظفر کے گانے پر مادھوری ڈکشت کا ڈانس وائرل

اپنی موسیقی پر اپنے پسندیدہ اداکارکو ڈانس کرتے دیکھنا کوشی کی بات ہے
شائع 13 اکتوبر 2022 09:36pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشت نےعلی ظفر کے گانے سن رے سجنیا پر رقص کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر مادھوری کی اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سال 2006 میں ریلیز ہونے والے علی ظفر کے میوزک البم مستی کا گانا سن رے سجنیا آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، اسنیک ویڈیو اور انسٹاگرام پر بہت زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے۔

ali zafar

Madhuri dixcit