Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سینکڑوں سال پرانی کتابوں میں درج بیماریوں کے عجیب و غریب علاج

موتیا کے مریض کو خرگوش کا پتے شہد میں ملا کر آنکھوں میں لگانے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 08:55pm
سولہویں صدی کا ایک خاکہ، جس میں خون کے بہاؤ کے لیے کھولی جانے والی رگوں کو دکھایا گیا ہے۔ (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)
سولہویں صدی کا ایک خاکہ، جس میں خون کے بہاؤ کے لیے کھولی جانے والی رگوں کو دکھایا گیا ہے۔ (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)

گٹھیا کے علاج کے لیے نمک لگے اُلّو کو پکانا اور اسے پاؤڈر میں پیسنا، یا کتے کے بچے کو گھونگھوں سے بھر کر منتروں سے باندھنا اور پھر اسے آگ پر بھوننا اور اس کی چکنائی کو مرہم بنانے کے لیے استعمال کرنا قرون وسطیٰ کے ہزاروں طبی علاجوں میں پائی جانے والی عجیب و غریب تجاویز میں سے ایک ہیں۔

سینکڑوں سال پہلے موتیا کے مرض میں مبتلا شخص کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ خرگوش کے پتے کو شہد میں ملا کر اسے اپنی آنکھ میں پنکھ کا استعمال کرتے ہوئے لگائے۔

 پیشاب کے فلاسکس کی ڈرائنگ، مریض کے پیشاب کے مختلف رنگوں کی وضاحت کرتے ہوئے، بیماریاں اوپر بیان کی گئی ہیں (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)
پیشاب کے فلاسکس کی ڈرائنگ، مریض کے پیشاب کے مختلف رنگوں کی وضاحت کرتے ہوئے، بیماریاں اوپر بیان کی گئی ہیں (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)

یہ علاج قرون وسطی کے 180 کتابوں میں موجود آٹھ ہزار طبی نسخوں میں شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر 14 ویں یا 15 ویں صدیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کتابوں کو کیمبرج یونیورسٹی لائبریری کے ذریعہ ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

تاہم، کچھ اس سے بھی پہلے کی ہیں، جن میں سے ایک ہزار سال پرانی ہے۔

یہ کتابیں قرون وسطیٰ کی پرتشدد زندگی کے بارے میں بھی ایک جھلک فراہم کرتی ہیں، کیونکہ ان میں مشورہ دیا گیا ہے کہ آیا ہتھیار کی چوٹ کے بعد کھوپڑی ٹوٹی ہے یا نہیں، نیز ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو کیسے جوڑا جائے اور خون بہنا کیسے بند کیا جائے۔

 چودھویں صدی میں مریض کی عمر، مزاج، موسموں اور عناصر کو جوڑنے والا خاکہ (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)
چودھویں صدی میں مریض کی عمر، مزاج، موسموں اور عناصر کو جوڑنے والا خاکہ (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)

پراجیکٹ کے رہنما ڈاکٹر جیمز فری مین نے کہا کہ کچھ نسخوں میں تفصیلی عکاسی کی گئی ہے اور کچھ میں طبیبوں نے حیران کن اجزاء جیسے جانور، سبزیوں اور معدنیات کا استعمال کیا ہے۔

ڈاکٹر فری مین کہتے ہیں کہ “ ان مینیو اسکرپٹس سے واضح ہوتا ہے کہ قرون وسطیٰ کے لوگ اپنی صحت کو اس علم کے ساتھ سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے جو ان کے پاس اس وقت دستیاب تھا، جیسا کہ ہم کرتے ہیں۔“

 مواد کو ڈیجیٹائز اور نقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے آن لائن فراہم کیا جائے گا (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)
مواد کو ڈیجیٹائز اور نقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے آن لائن فراہم کیا جائے گا (تصویر: کیمبرج یونیورسٹی)

“ یہ تحریریں ایک درجن کیمبرج کالجز، فٹز ولیم میوزیم اور یونیورسٹی لائبریری سے موصول ہوئی ہیں، اور پانچ لاکھ پاؤنڈز کیوریئس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر محفوظ کی جا رہی ہیں۔

کیمبرج ڈیجیٹل لائبریری میں ان علاجوں کی مکمل نقلیں اور اعلیٰ ریزولیوشن تصاویر آزادانہ طور پر دستیاب ہوں گی۔

weird

Old manuscripts

bizarre medical cures

Cambridge University