Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا پڈوکون نے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

دیپیکا گزشتہ روز میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان حصہ بنیں
شائع 13 اکتوبر 2022 08:41pm

بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھاری میڈیا کے مطابق دیپیکا گزشتہ روز میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان حصہ بنیں جس میں انہوں نے اپنی نجی اور شوبز سے جڑی زندگی کے بارے میں بات کی۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ اور رنویر سنگھ دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، دونوں کام کر رہے ہیں اور رنویر سنگھ اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی اُن سے ایک ہفتے سے دور ہیں‘۔

دیپیکا نے مارکل کو بتایا کہ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

دپیکا پڈوکون نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی طلاق کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے مداحوں کو واضح کیا کہ ان کے اور رنویر کے درمیان سب ٹھیک ہے اوروہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔

Deepika Padukone