Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف قازقستان سے واپس وطن پہنچ گئے

انہوں نے سیکا کانفرنس سے خطاب میں سیلاب سے تباہی، افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی
شائع 13 اکتوبر 2022 08:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ قازقستان مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف کو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِخزانہ قازقستان نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا جب کہ دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کی ازبکستان اور تاجکستان کے صدور سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر کو ملک میں سیلاب اور بحالی سے متعلق بتایا، قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، صدر امام علی رحمان کی تاجکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سےزیادہ متاثرہوا، وزیراعظم

دو روزہ دورے قازقستان کے موقع پر وزیراعظم سے فلسطینی صدر محمود عباس کی بھی ملاقات ہوئی، دونوں قائدین کے مابین جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال بن گئی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے سیکا کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونی والی تباہی، افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے حل پر گفتگو کی۔

Shehbaz Sharif

Indian occupied Kashmir

اسلام آباد

Kazakhstan

cica