ملک کے جنوبی حصے میں بجلی بحالی کا سلسلہ شروع
نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے، جس کے بعد حیدر آباد میں آٹھ گھنٹے بعد بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے پاور ڈویزن کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں بحال کردیا گیا ہے، کراچی کے جنوب میں 5 سو کے وی کی دو لائنوں میں آنے والے خلل کو دور کردیا۔
اپنے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جارہی ہے، کل صبح تک بجلی کی رسد معمول پر آجائےگی۔
حیسکو ترجمان کے مطابق جامشورو میں بھی بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
نوشکی، میرپورخاص میں بھی 12 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
جبکہ کراچی کے بھی کچھ حصوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔
گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے بھی 11 گھنٹے بعد بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی۔
واپڈا کے مطابق گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے یونٹ نمبر 7 اور یونٹ نمبر9 سسٹم میں بحال ہونا شروع ہوگیا، پاوراسٹیشن کی دونوں مشینیں 200 میگاواٹ افیشنسی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے اور ملک 12 گھنٹوں تک زمانہ قدیم کا منظر پیش کرتا رہا۔
Comments are closed on this story.