Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 1.54 پیسے کی کمی ہوئی ہے
شائع 13 اکتوبر 2022 04:28pm
ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 220 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 217 روپے 88 پیسے پرآگیا تھا۔

SBP

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR

dollar prices