Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ہم نے لڑکر صوبے بنائے، عمران ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں“

ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 03:57pm
غلام بلور (فوٹو:فائل)
غلام بلور (فوٹو:فائل)

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام بلور کا کہنا ہے کہ ہم نے لڑکر صوبے بنائے ہیں، عمران خان دوبارہ سے ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 13 پشاور کیلئے پہلے ایک پھر دوسری تاریخ دی، پھر تاریخ دی پھر کہا ملتوی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مہم کیلئے صرف دو دن دئیے، یہ لوگ ائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں اُنہیں کیا پتہ، تاہم ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں تاہم اب بھی دعوے سے کہتا ہوں عمران اسلام آباد پچیس ہزار لوگ بھی نہیں لا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خان نے کہا قرارداد پاکستان صوبے کو سپورٹ کرتا ہے، ہمارے وسائل ہمیں دئے جائیں، ہمارے صوبے میں گیس بجلی ضرورت سے زیادہ ہے پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے۔

انہوں نے میڈیا سے سوال کیا کہ عمران خان کو روزانہ ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے، لیکن ہمیں ٹی وی پر نہیں دیکھایا جاتا،ہمارے ساتھ کوئی دشمنی ہے۔

KPK

ANP

politics Oct 13 2022

Ghulam Bilour