Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے عمران سے فوری کال دینے کا مطالبہ کردیا

عمران خان کوکہا ہے کہ اوردیر نہ کرو، سابق وزیر داخلہ
شائع 13 اکتوبر 2022 02:22pm
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان کوکہا ہے کہ اوردیر نہ کرو۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے، جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے کیسز ختم کرا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے، شریفوں کی منی لانڈرنگ کےآگےانصاف شرمندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوروں کےکیسزکےپیچھےڈیل اورڈھیل کرانےوالےہیں، بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے، انصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔

Sheikh Rasheed

ٹویٹر

Awami Muslim League