Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سےزیادہ متاثرہوا، وزیراعظم

شہبازشریف نے کہا ترقی یافتہ ممالک دنیا میں آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث ہیں
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 12:39pm
تصویر: بشکریہ وزیراعظم آفس
تصویر: بشکریہ وزیراعظم آفس

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے کم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکا کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونی والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثرہورہی ہے لیکن پاکستان سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب 3 کروڑ30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثرہوئے جس سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا اورمتاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے دنیا آگے آئے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سےکم ہے اور ترقی یافتہ ممالک دنیا میں آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے 33 ملین افراد متاثرہوئے یہ تعداد کئی ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل یواین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتونیوگوتیرس نے دنیا کی توجہ پاکستان میں تباہ کاری کی جانب مبزول کرائی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اورعدم استحکام سےپورا خطہ متاثر ہوا جبکہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور خطے میں امن واستحکام سب سے زیادہ ضروری ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے چارٹرمیں حل طلب مسئلہ ہے اور سلامتی کونسل کی 2 قراردادوں کے باوجود مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کےخواہاں ہیں اور مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وسطی ایشیائی ممالک میں تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہئے اور ہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے مگرہم ناامید نہیں ہیں۔

politics Oct 13 2022