Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال: آٹھ سالہ بچہ کی زیادتی و قتل، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

ملزم راشد ٹیندا ریکارڈ یافتہ نکلا۔۔۔
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 04:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خانیوال کے نواحی علاقہ کچاکھو میں 8 سالہ معصوم بچے حسن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

خانیوال کے نواحی علاقہ کا 32 دس ار میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ میں ایک درندہ صفت راشد نامی شخص نے آٹھ سالہ بچے حسن کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

جس پر ڈی پی او خانیوال جلیل عمران نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کیں اور علاقے کا محاصرہ کر کے چند ہی گھنٹوں میں ملزم راشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم راشد نے چند سال قبل بھی ایک ننھی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کے الزام میں ملزم کو سزا ہوئی اور پانچ سال بعد مدعیوں سے صلح ہونے کے بعد رہا ہو گیا تھا۔

رہائی کے ایک سال بعد ہی ملزم راشد نے گزشتہ رات بچے حسن کے ساتھ زیادتی کر کے اسے قتل کر دیا، اس افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی بچے کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی ہے۔

اس واقعہ پر علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او خانیوال سے ملزم راشد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل، خانیوال کچاکھو کے نواحی علاقہ 32 دس آر میں اوباش راشد نامی نوجوان نے 8 سالہ معصوم بچے حسن کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کھیتوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بدفعلی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

تاہم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

ڈی پی او جلیل عمران بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور مقتول بچے کے نانا کی مدعیت میں تھانہ کچاکھو میں ملزم راشد ٹینڈے کے خلاف بجرم 302 مقدمہ نمبر/486 درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ ملزم راشد ٹینڈے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ریکارڈ یافتہ ہے اور چند سال قبل بھی اس نے چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا، جس میں اسے سزا ہوگئی تھی۔ مگر ملزم کے ورثا نے مدعیوں کو رقم دے کر صلح کر لی تھی جس کی بنا پر وہ باہر آ گیا تھا۔

لیکن اب دوبارہ پھر اس درندہ صفت شخص نے ایک اور معصوم بچے کو ہوس کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

اس واقعے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

punjab

Khanewal

crime story