Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال: نوجوان کو سرعام گولیاں مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار

ملزم نے نوجوان کو چار گولیاں۔۔۔
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 03:42pm
TRIGGER WARNING : Policeman shoots dead young man in cold blood in Sahiwal

ساہیوال میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی، جس میں دیکھا کہ کس طرح سفاک ملزم نے نوجوان کو قتل کیا، مشتبہ شخص واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن کو پکڑنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اس سے قبل، ساہیوال میں پولیس اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پاکپتن چوک روڈ پر باوردی پولیس اہلکار کیساتھ مقتول اختر کی معمولی موٹر سائیکل ٹکرانے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس وردی میں ملبوس اہلکار نے پہلے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انتہائی قریب سے بیدردی سے 4 گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد ورثاء نے لاش کو پاکپتن چوک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا۔

احتجاج کی خبر آج نیوز پر نشر ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی، جس کے بعد ڈی پی او صادق بلوچ اور ایس پی نے موقع پر پہنچے اور ورثاء سے مذاکرات کیے، جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

دریں اثناء قتل میں ملوث پولیس اہلکار بلال عرف بالی کی بھی شناخت سامنے آگئی، ملزم اسی تھانہ غلہ منڈی میں ہی تعینات ہے جس تھانے کی حدود میں واقع پیش آیا۔

ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزم پولیس اہلکار ہی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس وردی میں ملبوس اہلکار نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

punjab

Sahiwal

Pakpattan Chowk