Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولا جٹ کی ریلیز آج، ٹکٹ مہنگا کرنے کا فیصلہ

قیمت صرف پہلے 11 دنوں کے لیے بڑھائی جائے گی
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 08:43am
فوٹو (انسٹاگرام)
فوٹو (انسٹاگرام)

دی لیجنڈ آف مولا جٹ آج 13 اکتوبر کو ریلیز ہ رہی ہے۔ ریلیز کے موقع پر ٹکٹ کی قیمت معمول سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

فلم کے ٹکٹ کی قیمت میں بڑے شہروں میں 200 جبکہ چھوٹے شہروں میں ایک سو روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے فلمساز ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت صرف پہلے 11 دنوں کے لیے بڑھائی جائے گی اور بعد میں معمول پر لائی جائے گی۔

مزید برآں، میکرز نے اعلان کیا کہ پہلے دن کے شو سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں تباہی سے دوچار لوگوں کے لیے ہمارا چھوٹا عطیہ ہوگا اور اپنے پیش نظارہ شوز کی کمائی سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Film

Release

The Legend of Maula Jatt