Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : پی ڈی ایم آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

جلسے سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 04:14pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مردان میں ہونے والے جلسے میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

مردان کی تحصیل تخت بھاٸی میں آج پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جمعرات کو تخت بھائی میں جلسہ کرنے آرہا ہوں یہ جلسہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ جلسے میں بھروپور شرکت کی عوام کو دعوت دیتے ہیں اور کہا ضمنی انتخاب اورحقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق بات کروں گا۔

Mardan

PDMA

Molana Fazal ur Rehman