Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈومحمد خان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، خاتون اے ایس پی بازیاب

پولیس نے واقعے کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 05:02pm
تصویر: اوپن اسٹریٹ میپ
تصویر: اوپن اسٹریٹ میپ
تصویرآج نیوز
تصویرآج نیوز

ٹنڈومحمد خان میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے اے ایس پی علینا راجپرکو یرغمال بنا لیا۔

ٹنڈو محمد خان کے علاقے ستر موری میں ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کی خصوصی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی، تو منشیات فروشوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

حملے کے دوران اے ایس پی علینا راجپرسمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو ایک گھنٹے تک یرغمال بنا ئے رکھا جبکہ پولیس نے منشیات فروش اکبر لغاری کے اڈے پر چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے پولیس پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

ذراٸع کے مطابق نے مبینہ طور اے ایس پی علینا راجپر سے بدتمیزی کی اطلاعات بھی ملی ہیں، اطلاع پر ڈی آئی جی حیدراباد پیر محمد شاہ نے بدین ، سجاول، ٹنذو الھیار، ٹنڈو محمد خان اور حیدراباد کی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ پہنچ کر اے ایس پی علینا راجپر اور زخمی اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔

کارروائی میں 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کا سرغنہ اکبر لغاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

دوسری جانب زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کردیا گیا ہے لیکن واقعے کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اڈہ ٹنڈو محمد خان پولیس کی سرپرستی میں چل رہا تھا جس کی شکایات پر ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے اپنی خصوصی ٹیم بھیجی تھی۔

sindh

Sindh Police

Tando Muhammad Khan