Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، جرائم کے واقعات میں متعدد افراد زخمی، 2 افراد ہلاک

نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 12:32pm

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے ساتھ ہی ایک شخص اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک (اے) دلپسند مھٹائی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ 1 شخص زخمی ہوگیا جبکہ واقعے میں زخمی شخص کی شناخت 27 سالہ عمر ولد سرور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ناگن چورنگی (کے ڈی اے) فلیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی سجاد ولد عبدالمجید 22 سالہ زخمی کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب نیوکراچی اللہ والی بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آگر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ریسکیو ٹیم نے لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ابتدائی طورپرڈکیتی کےدوران مزاحمت کامعلوم ہوتا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے دوران فائرنگ سے 30 سالہ امجد جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول دکان سے گھر جارہا تھا گھرکے پاس واقعہ پیش آیا۔

karachi

police

Karachi Crime