Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، تنخواہ نہ بڑھانے پرملازم نے مالکن کا قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 02:34pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

پشاور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مالکن کا تنخواہ نا بڑھانا اُس کی جان لینے کا سبب بن گیا۔

واقع پشاور کے علاقے حیات آباد فیز3 میں پیش آیا جہاں گھر پر موجود ملازم آصف نے 65 سالہ مالکن سے تنخواہ بڑھانے کے لئے کہا جس پر مالکن نے انکار کردیا۔

ملزم کو مالکن کی بات سُن کر طیش آگیا اور اُس نے کچن سے چھُری اٹھائی، پہلے بوڑھی مالکن کو سیڑھیوں سے دھکا دیا بعد میں چھریوں کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کے شوہر منور ریاض کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

murder case

peshawar

police

Muder