Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناسا کا زمین کو محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب

ڈارٹ کرافٹ 24 نومبر2021 کوخلا میں بھیجا گیا تھا
شائع 12 اکتوبر 2022 09:04am
تصویر: انڈیپینڈنٹ یوکے
تصویر: انڈیپینڈنٹ یوکے

امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکرسے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔

زمین کوسیارچوں کی ٹکرسے محفوظ رکھنے کیلئے ناسا نےتجرباتی اسپیس شپ بھیجا تھا، ناسا چیف کے مطابق،”ناسا زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہے، چھبیس ستمبر کو ڈارٹ کرافٹ سیارچے سے ٹکرایا جس سے اس کا راستہ بدل گیا“۔

اسپیس کرافٹ ڈارٹ 26 ستمبرکو23 ہزار500 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےسیارچے سے ٹکرایا تھا جس سے اس کے مدارکا راستہ بدل گیا۔

یہ ناسا کا اہم ترین مشن تھا جسے زمین کی جانب بڑھنے والےسیارچوں کی روک تھام کےلیے اہم دفاعی ہتھیارقراردیاجارہا ہے۔

ڈارٹ خلائی جہازکو خلائی راکٹ کے ذریعے 24 نومبر2021 کی صبح کیلیفورنیا کے خلائی اڈے وینڈنبرگ سپیس فورس سے خلا میں بھیجا گیاتھا۔

یہ مستقبل میں زمین کی طرف آنے والے ایسے خطرات سے نمٹنے کی پہلی کوشش ہے کہ مستقبل میں اگرکوئیملبہ زمین کی جانب آئے تو اسے کیسے دور رکھنا ہے۔

NASA

DART MISSION