ٹائم مشین بنانے میں کتنی لاگت آئے گی؟
ٹائم ٹریول (وقت کا سفر) کرنے کے شوقین ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ٹائم مشین بنانے پر تقریباً 90 ملین پاؤنڈ لاگت آئے گی۔
ٹائم مشین کی لاگت کے بارے میں یہ حساب ایک ٹائم ٹریول فیس بک گروپ پر شیئر کیا گیا، جہاں ممبران ماضی یا مستقبل میں جانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
اسی فیس بک گروپ پر ایک شخص نے اپنی مرضی کے مطابق وقت کو موڑنے کے لیے ایک زبردست خیال پیش کیا ہے۔
فیس بک صارف ارون یوہانن نے 32 ہزار ممبران پر مشتمل کمیونٹی سے سوال کیا، ”آپ کو ایک حقیقی ٹائم مشین بنانے کے لیے کون سے مواد، توانائی اور بجٹ کی ضرورت ہوگی جو آپ کو ماضی اور مستقبل میں لے جاسکے اور جب آپ چاہیں واپس بھی لاسکے؟“
سوال کے جواب میں ٹائم ٹریول کی امید رکھنے والے ایلکس پولِسچک نے ایسا جواب دیا جس کا ارون صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے۔
ایلکس کا خیال ہے کہ سپر کنڈکٹنگ میگنیٹ سمیت مختلف ہائی ٹیک مواد کو برداشت کرنے کے لیے ایک بہت بڑا بجٹ درکار ہوگا جو صارفین کو وقت میں پیچھے جانے کی اجازت تو دے سکتا ہے، لیکن انہیں موجودہ دور میں واپس نہیں لایا جاسکتا۔
ایلکس نے لکھا، “میں نے عارضی طور پر بجٹ کا حساب لگانے کی کوشش کی ہے، جس کیلئے 100 ملین ڈالرزکافی ہو سکتے ہیں۔ مشین کی تخلیق میں سپر کنڈکٹنگ میگنیٹ استعمال ہوسکتے ہیں ، ساتھ ہی اسپیس شپ بنانے کیلئے کاص مواد درکار ہوگا، اس کے علاوہ بوسٹرز اور دیگر نفیس مواصلاتی نظام بھی تیار کرنا پڑے گا۔
ایلکس نے خبردار کیا کہ نظریاتی طور پر ان کے ڈیزائن پر صرف ان لوگوں کو غور کرنا چاہئے جو اپنے پیاروں کے پاس کبھی واپس نہ آنے پر آمادہ ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا، “ٹائم ٹریول کے دوران آپ کا ماضی میں پھنسے رہ جانے کا امکان ہے، کیونکہ وقت کے بہاؤ میں آپ کی مداخلت کی وجہ سے ایک متوازی تاریخ منقطع ہو جائے گی۔
Comments are closed on this story.