Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان یہ وقت عدالت جانے کا نہیں، جیل جانے کا ہے: مریم اورنگزیب

اب صدر مملکت عارف علوی نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے
شائع 11 اکتوبر 2022 07:08pm
فوٹو — اے پی پی
فوٹو — اے پی پی
Information Minister Maryam Aurangzeb press conference | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صدرعارف علوی نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران نیازی کی شخصیت جھوٹ پر مبنی ہے، اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی انہیں جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ان کا سوال پوچھو تو دوسروں پر چلے جاتے ہیں، یہ چوری چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، عمران نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کل سے کہہ رہا ہے وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیک کے خلاف میں عدالت جا رہا ہوں، عدالت جانے کا کیا مقصد ہے،جے آئی ٹی بن چکی ہے، اب آپ نے وہاں پیش ہونا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی آڈیو میں وہ خود کہہ رہے ہیں سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، انہوں نے ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا، جب خود وزیراعظم تھے تو کہتے ریکارڈنگ ہونی چاہئے اور اب کہہ رہے میں عدالت جاؤں گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں کیونکہ یہ وقت عدالت جانے کا نہیں بلکہ جیل جانے کا ہے، البتہ اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہی ہوتا تو یہ 13 اپریل کو گرفتار ہو جاتے۔

اسلام آباد

imran khan

Maryam Aurangzeb

audio leak

Prohibited Funding Case

Cypher

POLITICS 11 OCT 22