Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دن میں صرف چھ گھنٹے گیس فراہمی کی خبریں جعلی قرار

سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبروں کی تردید کردی۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 06:11pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گھریلو صارفین کیلئے گیس بندش کی خبروں پر قضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پندرہ اکتوبر سے چھ گھنٹے گیس فراہمی کی خبر غلط ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع عام کے عنوان کے تحت ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں سوئی سدرن گیس کے حوالے سے کچھ بے بنیاد معلومات منسوب کی گئی ہیں، ادارہ اس بے بنیاد خبر یا پوسٹ میں درج مواد کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے اخباری تراشے میں کہا گیا تھا کہ طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث موسم سرما میں گیس کی فراہمی میں مشکل کا سامنا ہے۔

مبینہ نوٹیفکیشن میں گھریلو صارفین کیلئے دن میں چھ گھنٹے گیس کی فراہمی کے اوقات کار درج کئے گئے تھے، جن کے مطابق صبح 6:30 سے 8:30، دوپہر 12 سے 2 اور شام 7 بجے سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ یہ نوٹیفکیشن ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بیان دے چکے ہیں وہ گیس کی خریداری میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

karachi

gas load shedding

SSGC