Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرم کے سوا تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2022 05:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ضلع کرم کے سوا باقی تمام حلقوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشسستوں پر ضمنی الیکشنز اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 23 اکتوبر کو ہوں گے۔

ایس سی پی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا جب کہ دیگر تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر حلقوں میں ضمنی انتخابات شیڈول کے مطابق 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کے لیے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کی استدعا مسترد کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کے التواکی مخالفت کر رہی تھی اگرچہ اس کے اراکین اسمبلی نے استعفے منظور ہونے کے خلاف اپنی ایک درخواست میں نو حلقوں میں انتخابات کے حوالے سے تحفظات بھی ظاہر کیے تھے۔

یہ نو حلقے وہ ہیں جہاں پر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کا اعلان کیا گیا۔ ضمنی الیکشن میں عمران خان یہاں سے امیدوار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ضمنی الیکشن کے بارے میں سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاع نے بھی شرکت کی، اجلاس میں قومی اسمبلی کی 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے تین جبکہ کراچی ڈویزن کے تمام اضلاع میں انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات مقررہ وقت پرکروائے جائیں گے، این اے 45 کرم میں امن و امان کے حالات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- اس حلقہ میں اننتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 16اکتوبر کو ہی کروائے جائیں گے، کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ تاریخ 23اکتوبر کو ہونگے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کوخط ارسال کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات 90 روز کے لیے ملتوی کر دیئے جائیں۔

local bodies election

اسلام آباد

sindh

Election commission of Pakistan

by-election

POLITICS 11 OCT 22