Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع

آصف زرداری نے تو شہ خانہ سےخلاف قانون گاڑیاں حاصل کیں، ریفرنس
شائع 11 اکتوبر 2022 02:28pm
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے نااہلی ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے نااہلی ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کروایا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے تو شہ خانہ سے خلاف قانون گاڑیاں حاصل کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخاردرانی نے کہا کہ تمام حقیقت عوام کے سامنے لے آئے ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی آصف زرداری کونا اہل کریں، خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرجب چاہے عمران خان استعمال کرتے رہیں گے۔

زلفی بخاری نےکہا کہ آصف زرداری نےقانون میں نرمی کرکے 3 قیمتی گاڑیاں خریدیں ، تحائف میں ملنے والی گاڑیاں خریدی نہیں جا سکتیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مزید کہنا تھاکہ توشہ خانہ کو لے کرعمران خان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، عمران خان نے قانون میں رہ کر چیزیں خریدیں ۔

pti

Asif Ali Zardari

National Assembly

Zulfi Bukhari

iftikhar durrani

disqualify reference