Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

تمام سینیٹر کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی
شائع 11 اکتوبر 2022 01:15pm
مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر شریک نہیں ہوگا، اپوزیشن رہنما
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر شریک نہیں ہوگا، اپوزیشن رہنما فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر شریک نہیں ہوگا، تمام سینیٹر کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا

دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں 4 بل منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈسلیگزیا کا شکار بچوں کی تعلیم کے لئے اقدامات کا بل پیش ہوگا، ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2022 اور بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن بل 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی آڈیولیکس کے معاملے پربحث کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Parliment

audio leak

Joint Session of Parliament

pti senators