Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کل طلب

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی استدعا بھی مسترد کردی
شائع 11 اکتوبر 2022 01:03pm
عدالت نے بریت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے بریت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی اور وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو کل 12 بجے طلب کرلیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواست پر دلایل دئیے۔

گزشتہ سماعت پر شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے استفسار پر عدالت کو بتایا کہ ملک مقصود کے نام پر 8 بینک اکاؤنٹس ہیں جس کی تفصیلات چالان میں موجود ہیں، ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع کرائے گئے نہ ہی نکلوائے گئے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان پر کک بیکس اور نہ ہی رشوت کا الزام ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کل 12 بجے طلب کر لیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Hamza Shehbaz

special central court lahore