Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”پی ٹی آئی’کی واریئرز’ کیلئے صدرکوبرا بھلا کہنے کاوقت“

صدر کے پارٹی بیانیے سے متضاد بیان نے کئی سوالات کھڑے کردیے
شائع 11 اکتوبر 2022 12:44pm

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل ان کی اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدرعارف علوی نے گزشتہ رات سائفرسے متعلق اپنا موقف واضح کرتے ہوئے نیا طوفان کھڑاکردیاہے

اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر کے سہارے ہی غیرملکی سازش کے بیانیے کو تقویت دے کرعوام کی ہمدردیاں حاصل کررہے تھے مگرصدرکے بیان نے ان کے بیانیے سے متعلق کئی سوالات کا جنم دیا ہے۔

گزشتہ رات آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں شریک صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے کوئی غیرملکی سازش کی گئی تھی، تاہم اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

چیف جسٹس کوسائفرکی تحقیقات کیلئے خط بھیجنے کا حوالہ دینے والے صدر عارف علوی کا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق یہ بھی کہنا تھا کہ اگرعمران ان سے مشورہ کرتے تو وہ اچھا مشورہ دے سکتے تھے۔

پارٹی چیئرمین کے موقف سے بالکل ہی متضاد بیان پرجہاں پی ٹی آئی رہنما حیرت کا شکارہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصروں میں صدرکےاس بیان پراپنا موقف ظاہرکیا ہے۔

پارٹی سے دلی وابستگی رکھنےوالے تو صدرکا یہ بیان کسی طور تسلیم کرنے کو تیار نہیں تاہم ایسا نہ کرنے والوں نے سنجیدہ اور دلچسپ ٹویٹس میں اپنے جذبات کا اظہارکیا۔

pti

imran khan

social media

Arif Alvi

POLITICS 11 OCT 22