Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر سے متعلق صدر کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

فیاض چوہان نے غلط وقت پر غلط بیان قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2022 12:31pm

پاکستان تحریک انصاف کے سائفرسے متعلق بیان پر ان کی جماعت پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیاہے۔ ٓ

گزشتہ رات آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں شریک صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے کوئی غیرملکی سازش کی گئی تھی، تاہم اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

نئے آرمی چیف کی تقرری پروسیع ترمشاورت کیلئے زوردینے والے عارف علوی نے بطورصدرخود کو جانبدارقراردیتے ہوئے کہا کہ“پارٹی میرا ماضی ہے۔ بڑا اچھا ماضی ہے۔“

صدرکے بیان پرتاحال عمران خان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں نے سائفرکے معاملے پرایسا موقف دینے کے حوالے سے اچنبھےکااظہار کیا ہے۔

آج نیوزکے مارننگ شو “آج پاکستان کےساتھ “ میں اس حوالے سے بارت چیت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ،”صدر مملکت نے غلط موقع پرغلط بیان دیا۔ انہوں ںے سائف تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو بھیجا، صدرکو اچانک خواب آگیا کہ انھیں کچھ محسوس نہیں ہوا۔“

سائفرگم جانے یا لاپتہ ہوجانے کے بعد خیالات میں تبدیلی آنے سے متعلق سوال پرپی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ سائفرلاپتہ ہواہی نہیں ہے، اس کی اصل جگہ وزرات خارجہ ہوتی ہے۔ وہاں پرمحفوظ پڑا ہوا ہے۔

سائفرکے معاملے پرصدرمملکت اورپارٹی رہنماؤں کے بیانات میں تضادپرفیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک امریکا کے ہاتھ بیچ دیا گیا ہے،پہلے وہ باہر بیٹھ کر ہمارا ملک چلا رہا تھا اور اپنی مرضی کے فیصلے لیا تھا، 13 گیدڑوں کی جماعت نے اب ہمارا ملک امریکا کے ہاتھ بالکل ہی بیچ دیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ اگرعمران خان کی حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو پھر تحقیقات سے فرار کیوں اختیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا سائفر پر صدر نے کیا کہا اور اسے کس طرح پیش کیا، اسی سے اندازہ لگا لیں، سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا۔

pti

fawad chaudhry

imran khan

Arif Alvi

Fayaz Ul Hassan

Cypher

POLITICS 11 OCT 22