Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدنان صدیقی سے ایک بار پھر بانسری پر خوبصورت دھن سنیئے

انہوں نے معروف بالی ووڈ گانے کا انتخاب کیا
شائع 10 اکتوبر 2022 10:59pm

معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری پر خوبصورت دھن بجا کر سب کو مسحور کردیا۔

عدنان صدیقی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بانسری بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی بانسری بجاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اب عدنان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم براہمسترا کے معروف گانے ’کیسریا‘ کی دھن بجا رہے ہیں۔

عدنان نے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہوئے دن کے بعد اعصاب کو پرسکون کرنے کے لیے۔

Adnan Siddiqui